مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے شام کے صدر بشار الاسد سے دمشق میں ملاقات کی۔
اس ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ نے انہیں سپریم لیڈر اور صدر کا پرتپاک سلام پہنچانے کے ساتھ خطے کی صورت حال کے حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف کی وضاحت کی۔
عراقچی نے شام کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلسل اور جامع حمایت اور صیہونی حکومت کے قبضے اور جنگی جنون کا مقابلہ کرنے کے لیے مزاحمت پر تاکید کرتے ہوئے اس اصولی موقف کو خطے میں امن و استحکام کے تحفظ اور قومی سلامتی کی حمایت سے ہم آہنگ قرار دیا۔
اس دوران شام کے صدر ایرانی حکومت اور قوم کی جانب سے شام، لبنان اور فلسطین کے مظلوم عوام کے دفاع کو سراہا۔
بشار الاسد نے فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کی حمایت کرتے ہوئے صیہونی دشمن کے قبضے اور جارحیت کے خلاف مزاحمتی محور کے اقدامات کی تعریف کی اور قابض حکومت کی مجرمانہ مہم جوئی کے خاتمے کے لیے ہمہ گیر بین الاقوامی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے ایران کی مسلح افواج کے جائز اور جرأت مندانہ میزائل آپریشن کے چند دن بعد ہی رہبر معظم انقلاب کے خطبے اور عین اسی وقت ایرانی وزیر خارجہ کے خطے کے دورے کو اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت کی علامت اور صیہونی حکومت کی دھمکیوں اور مجرمانہ سرگرمیوں کے خلاف زبردست پیغام کا حامل اقدام قرار دیتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔
آپ کا تبصرہ